• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کا وفاقی وزراء کو پیش ہونے کا حکم


پشاور ہائیکورٹ نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ آنے پر مبینہ توہین آمیز بیانات دینے والے وفاقی وزراء کو پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

وفاقی وزراء کے مبینہ توہین آمیز بیانات کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس روح الامین نے کہا کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے، وہ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فریقین کی طرف سے ہم کیس میں دلائل دیں گے۔

عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کرنے والے خود پیش ہوجائیں تو پھر آپ کو بھی سنیں گے۔

مشرف غداری کیس میں فیصلہ آنے پر وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی نے پریس کانفرنس کی تھی۔

پریس کانفرنس میں فروغ نسیم، فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر اور دیگر شریک تھے۔

تازہ ترین