• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی پاکستانی خواتین طبی عملے کیلئے امداد


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال دوستی کی ایک اور مثال پیش کرتے ہوئے پاکستان میں کورونا وائرس سے لڑنے والی خواتین طبی عملے کی مدد کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں اماراتی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 38 ہزار سے زائد خواتین طبی عملے کو سپورٹ فراہم کی۔

اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سپورٹ امارات کا خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


پیغام میں تصویر کے ذریعے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امارات نے تین مراحل میں مجموعی طور پر 35 ہزار میٹرک ٹن میڈیکل اور غذائی امداد کی ہے۔ 

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ مدد پاکستان کی بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔

اماراتی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ امداد پاکستان کے کوویڈ-19 سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔ 

اس کا کہنا تھا کہ اس امداد سے زیادہ فائدہ خواتین ہیلتھ ورکرز کو پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین