• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار چانڈیو کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ خود پیش ہوا ہے، ام رباب

میہڑ دادو میں تہرے قتل کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، والد، چچا اور دادا کے قتل کیس کی مدعی ام رباب نے کہا ہے کہ والد، دادا اور چاچا کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کی خبر پر خوشی ہے، مگر ملزم ذوالفقار چانڈیو کو گرفتار نہیں کیا وہ خود پیش ہوا ہے۔

ام رباب نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے دباؤ کے باعث گرفتاری ظاہر کی گئی۔

ام رباب نے الزام عائد کیا کہ سرداروں سے ڈیل کے بعد ذوالفقار چانڈیو پیش ہوا ہے، پولیس اور سرداروں کے درمیان ڈیل ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اصل قاتل مرتضی چانڈیو ہے، سپریم کورٹ میں معاملہ اٹھاؤں گی۔

اس سے قبل ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ام رباب چانڈیو کے والد، چاچا اور دادا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار چانڈیو کو سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے گاؤں مزاری سے گرفتار کیا گیا۔

ام رباب چانڈیو کے والد، چاچا اور دادا کو 3 سال قبل میہڑ شہر میں قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین