• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراڈونا کے آخری دیدار کیلئے پرستاروں کا رش،دنیا بھر میں سوگ کی کیفیت

میراڈونا کے آخری دیدار کیلئے پرستاروں کا رش


بیونس آئرس (جنگ نیوز) لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش لگ گیا، لائن توڑ کر آگے بڑھنے والے مداحوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے میرا ڈونا کی میت صدارتی محل میں رکھی گئی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ان کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔ دریں اثنا لیجنڈ فٹبالر کی موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اُن کے مداح سوگ کی کیفیت میں ہیں۔ سپر اسٹار لیونل میسی، پیلے، رونالڈو، پاکستان کے فٹبالرز اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین