فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ، جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمٰن ناصر، سیکرٹری اطلاعات یوسف انصاری، میاں عرفان، مولانا رضوان ،عبدالوحید اسعد اور محمد اشفاق انقلابی نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی ترقی کی آڑ میں جاہلانہ پروپیگنڈہ کرنے والوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یوآئی کے کسی عہدیدار کے خلاف نہ ہی نیب میں کیس ہے، نہ ہی احتساب کمیشن میں، نہ این آر او میں نام ہے نہ ہی جے یوآئی کے کسی فرد نے قرضے معاف کروائے، نہ پاناما لیکس میں نام ہے تو نہ ہی کسی بھی کرپشن کیس میں۔ ان کے مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے پر قوم سے معافی مانگیں۔