• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم چیف جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف پریس کانفرنس، فروغ نسیم، فواد چوہدری، شہزاد اکبر اور فردوس عاشق طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے سابق صدرپرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے جج کے متعلق توہین آمیز ریمارکس دینے پر وفاقی وزراء کو عدالت طلب کرلیا۔

جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے ملک محمد اجمل خان اور عزیزالدین کاکاخیل ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر رٹ درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروکلاء نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی پھانسی کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزراء فروغ نسیم، فواد چوہدری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں اسپیشل کورٹ کے سربراہ کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے ۔

اس موقع پر جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے وہ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں،جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ فریقین کی طرف سے ہم اس کیس میں دلائل دیں گے۔

تازہ ترین