• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب، وزیر اعلیٰ کیلئے دو نام تجویز

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب


گلگت،اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے امجد زیدی بھاری اکثریت سے گلگت بلتستان اسمبلی کےسپیکر ، نذیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے،وزیر اعلیٰ کیلئے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام زیر غور ،وزیر اعظم آئندہ 24 گھنٹے میں نامزدگی کی منظوری دیدینگےپولنگ گزشتہ روز ہوئی،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد امجد زیدی 18 ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہو گئے۔ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار غلام محمد 8 ووٹ حاصل کر سکے۔6 ووٹ غلط مہر لگانے کی وجہ سے مسترد کر دیئے گئے، نذیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر کامیاب ہوگئے۔ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار رحمت خالق 9 ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، امجد زیدی خطیب، شاعر و سابق ڈپٹی سپیکر سید اسد زیدی کے بھائی ہیں۔

تازہ ترین