• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نیب اور زرداری کے وکلاء کے درمیان تلخی

اسلام آباد (بلال عباسی)توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور زرداری کے معاون وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا‘ جس پر فاضل جج نے دونوں کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب بس کریں اور خاموش ہوجائیں۔

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف 43 گواہوں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی بھی نیب کے گواہان میں شامل ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سمیت چار مقدمات میں کل گواہان کی تعداد 205 ہوگئی ہے۔

سابق صدر کے خلاف پارک لین کیس میں 61‘ منی لانڈرنگ میں 71‘ توشہ خانہ میں 43‘ ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں 30 گواہان پیش ہوں گے۔

تازہ ترین