سکھر / قمبر علی خان (بیورور پورٹ) کشمور پولیس نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کے مطابق ام رباب چانڈیو کے باپ چاچا اور دادا کے قتل کے مرکزی ملزم ذوالفقار چانڈیو کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے گاوں مزاری سے گرفتار کیا ہے ملزم سندھ سے بلوچستان کی جانب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایس ایس پی امجد احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اوم رباب چانڈیو کے والد ،چاچا اور دادا کو 3 سال قبل میھڑ شہر میں قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے تھے اورسندھ حکومت نے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان ذوالفقار چانڈیو اور مرتضٰی چانڈیو کو گرفتار کرنے پر فی کس 15لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا اوم رباب چانڈیو نے قتل کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز سردار خان چانڈیو، بہران خان چانڈیو کو بھی نامزد کیا گیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور آئی جی سندھ کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا۔