اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سنتھیا رچی کی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سمیت رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق جسٹس آف کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ کی امریکی خاتون کے خلاف اندراج سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔