• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم نظر انداز، پی ایس کیو سی اے کے 34ملازمین ریگولر نہ ہوسکے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے34 پراجیکٹ ملازمین عدالتی حکم کے باوجود بھی ریگولرنہیں ہو سکے، ان ملازمین نے صدر مملکت کو دی گئی ایک درخواست میں کہا ہے کہ انہیں پی ایس کیو سی اے میں اکتوبر 2012 ءمیں تمام قانونی تقاضوں کے بعد ایک پراجیکٹ میں بھرتی کیا گیا تھا مگر 31دسمبر2018کو تمام 34 ملازمین کو نکال دیا گیا۔ 12ستمبر 2019کو عدالت نے ملازمین کو فوری ریگولر کرنے کا حکم دیا مگر وہ بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ درخواست میں صدر مملکت سے کہا گیا کہ وہ انصاف کے طلب گارہیں، لہٰذا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کو ہدایت کی جائے کہ نہ صرف ہمیں فوری طورپر ریگولر کیا جائے بلکہ سات سال کے واجبات بھی ادا کئے جائیں، اس حوالے سے سیکرٹری پی ایس کیو سی اے غلام عمر قاضی کا کہنا تھا کہ معاملہ اب بھی عدالت میں ہے ، 31دسمبر تاریخ ہے ، کوئی راستہ ضرور نکل آئے گا۔
تازہ ترین