• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی روک تھام کیلئےسوسائیٹز کاقیام ضروری ،اعظم سواتی

الاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے پہلے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجز میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے انسداد منشیات سوسائٹیز کا قیام بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزارت منشیات جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نےکہا کہ سوسائٹی کیمپس کے اطراف میں ہونے والی مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی اور ان کی اطلاع انتظامیہ اور ایجنسیوں کودے گی۔ترجمان پنجاب حکومت، ڈاکٹر زرقا سہروردی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے میں ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ممبر پنجا ب اسمبلی طلعت نقوی نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کے لئے نوجوانوں کو صحت مند اور تخلیقی سرگرمیاں مہیا کرنا ہو نگی۔
تازہ ترین