• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹیں 10بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،صدر تاجر اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھلی رکھنا کا فیصلہ کر کے ملکی معیشت کو تباہ ہونے سےبچایا ورنہ ایک با بھر ملک میں بے روزگاری کا طوفان کھڑا ہو جاتا جس کو چھوٹا تاجر برداشت نہ کر پاتا ہم اس فیصلہ پر حکومت اور وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک،ملک اکرم سگو، ملک اقبال جاوید اور ملک مقبول کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرج ہالز کو بھی اجازت ہو اور پارکوں میں بھی عارضی طور پر شادی کی اجازت دی جائےکیوں کہ یہ پہلے ہی آٹھ ماہ سے بے روز گار تھے۔
تازہ ترین