• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ دنیا میں وہ ایک وسیلہ

جنت میں جانے کا حیلہ

جس کو جنت کی خواہش ہو

مت بھولے اُس کے قدموں کو

2۔ دنیا میں ہے ایک خزانہ

اس کامالک بڑا سیانا

اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے

پر دولت بڑھتی ہی جائے

3۔ ایک تھال موتیوں سے بھرا

سب کے سر پر اوندھا دھرا

چاروں طرف وہ تھالی پھرے

موتی اس سے ایک نہ گرے

4۔ ایک پھل اوپر سے ہرا

اندر سے سینہ لال

رس سے بھرا ہے سارا

کھانے میں لگتا ہے وہ پیارا

5۔ ایک محل میں بیس کوٹھریاں

سب ہیں پھاٹک دار

کھولیں جب دروازہ

ملیں نہ راجہ، نہ پہرے دار

6۔ اس کے سامنے جو کوئی آئے

اپنا آپ اس میں پائے

7۔ زمین پر چلنا سدا ہے کام

سر پر پڑے تو وہ ہے بدنام

8۔ دُبلی پتلی سی اِک رانی

اوپر آگ اور نیچے پانی

منہ چُومو تو شور مچائے

بات کرو تو چُپ ہو جائے

9۔ بہت بڑا سا ایک پیالہ

جیسے کوئی کمرا گول

ختم نہ ہوگا اِس کا پانی

پیتے جاؤ ڈول کے ڈول

پہیلیوں کے جوابات

جواب 1۔ ماں

جواب 2۔ علم

جواب 3۔ آسمان اور ستارے

جواب 4۔ تربوز

جواب 5۔ پیاز

جواب 6۔ آئینہ

جواب 7۔ جوتا

جواب 8۔ حقہ

جواب 9۔ کنواں

تازہ ترین