• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی۔

بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔

تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا۔


تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاؤس میں موجود تھیں۔

منگنی کی تقریب میں متحدہ عرب امارات سے آئے غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے، محمود بٹ اور ان کے خاندان کے افراد بلاول ہاؤس سے ہوٹل روانہ ہوگئے، منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اورمبارکباد وصول کرتے رہے۔

کورونا وائرس سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ورچوئل طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے، آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پرموجود بلاول بھٹوکو مہمانوں سے ملوایا، بلاول بھٹو زرداری نے کیمرے کے ذریعے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین