• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی: خواجہ سراؤں کو حج و عمرہ کی اجازت سے متعلق قرارداد جمع

خیبرپختونخواسمبلی میں خواجہ سراؤں کوحج و عمرہ کی اجازت سے متعلق قرارداد جمع کروادی گئی۔

قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن نگہت اورکرزئی نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ خواجہ سرا پاکستانی شہری ہیں، انہیں وراثت میں بھی حصہ دیا جائے۔

متن میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کوحج اور عمرے کی اجازت کے لیے سعودی حکومت سےسفارش کی جائے۔


قرارداد میں کہا گیا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں، ٹرانس جینڈر آئی ڈی کارڈ کو وراثتی قانون میں شامل کیا جائے۔

تازہ ترین