سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور کےلیے روانہ کردی گئی ہے۔
برٹس ائیرویز کی پرواز بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لے کر لندن سے اڑان بھر چکی ہے، جو کل صبح لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی۔
حکام کے مطابق پرواز 8 گھنٹوں کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی وصول کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے جبکہ وہاں مریم نواز کی موجودگی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکومت نے 5 دن کے پیرول پر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو رہا کیا ہے۔
ن لیگ نے ان کی پیرول پر رہائی میں تاخیر پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی و پنجاب حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔