• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 5روز کیلئے پیرول پر رہا ،گھر پہنچ گئے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 5روز کیلئے پیرول پر رہا ،گھر پہنچ گئے 


لاہور(نمائندہ جنگ) محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر میاں شہباز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے اور ان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔ 

ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو بھی رہائی ملی ہے۔ دونوں رہنما ماڈل ٹاون اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ان کی رہائی کی مدت یکم دسمبر تک ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لئے پیرول پر رہا کیا جا رہا ہے۔ جس کی مدت 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی۔

تازہ ترین