• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، 5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ اظہر اقبال رانجھا نے بستی مدینہ پارک کے محنت کش فیصل حلیم کی پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم فیضان عرف چاند کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ مجرم کو جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر تین ماہ قید بامشقت کی سزاء بھی بھگتنا پڑے گی۔ فاضل جج نے مجرم کو تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزاء کا حکم بھی سنایا ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بامشقت بھگتنا پڑے گی۔ استغاثہ کے مطابق مؤرخہ 9 جون 2019ء کو محنت کش کی بچی پانچ سالہ عزا نور گلی میں بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی جس کو مجرم ورغلا کر اپنے چچا کے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تازہ ترین