• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دینے والے پہلے عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرائیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دینے والے پہلے عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرائیں،حکومتی ترجمانوں میں پریس کانفرنسز کرنے کی ریس لگی ہے،ڈبہ پارٹی کے ترجمانوں میں ٹی وی سکرینوں پر نظر آنے کیلئے مقابلے بازی چل رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنا کورونا ٹیسٹ کراچکی ہیں ،عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے شاید ڈونلڈ ٹرمپ آئیں گے؟فیاض چوہان سے وزارت اطلاعات چھن جانے کا غم برداشت نہیں ہو رہا اور فردوس اعوان کا تو اخلاقیات،روایات اور تمیز سے کچھ لینا دینا نہیں۔

تازہ ترین