ملتان (سٹاف رپورٹر) ممتازآباد پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مارکر فحش ڈانس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر شادی کے فنگشن میں فحش رقص ، ساوند سسٹم ایکٹ اور کورنا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزمان محمد فیضان ، تنویر علی ، محمد ندیم ، زبیر خان ، رضوان قریشی ، تنویر انصاری ،شاہد محمود اور روزینہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔