• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انکوائری کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے غیر قانونی تعمیرات پر عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ایک شہری کی شکایت پر غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل کمشنر انکوائری مکمل کرکے 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔کمشنر نے کہا کہ درخواست میں اہلکاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ بھی میڈیا کے ذریعے پبلک کی جائے گی جبکہ رپورٹ پر مزید تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین