ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ سلیکٹڈ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی خواتین کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ابھی تو جلسے میں کافی دن باقی ہیں لیکن سلیکٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پیپلز پارٹی کے کارکنان پر مقدمات اور گرفتاری آ کر رہی ہے اور کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔