• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ٹریفک حادثات میں چارافرادشدیدزخمی

پشاور (اے پی پی):پشاورٹریفک کے مختلف حادثات میں چارافرادشدیدزخمی ہوگئے ہیں، احمد حیات ولد حمدعاشق سکنہ جوگیواڑہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے خان رازق شہیدپولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزمیرابیٹاسڑک پارکررہاتھاکہ اس دوران تیزرفتارایمبولنس نے میرے بیٹے کوٹکرمار کر زخمی کردیا مجروح نوشاد ولد اورنگزیب سکنہ امامیہ کالونی نے گلبہارپولیس کوبتایاکہ میں سوزوکی کے پائیدان پر کھڑا ہوکرگھرکی طرف آرہاتھاکہ حاجی کیمپ ٹرک سٹینڈکے قریب ایک ٹرک ڈرائیوراسم ومسکن نامعلوم نے بے احتیاطی سے گاڑی چلاتے ہوئے سوزوکی کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا،اسی طرح حبیب اللہ ولد انورسکنہ میوڑہ نے پولیس کوبتایاکہ ملزم محمدعلی ولدگلزارسکنہ یکہ غنڈ جوانتہائی تیز رفتاری اوربے احتیاطی سے موٹرسائیکل چلارہاتھانے میرے بھائی فضل اللہ اوراس کے دوست محمداللہ ولد فیاض خان سکنہ بھانہ ماڑی کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں میرابھائی سرپر چوٹیں لگنے کی وجہ سے بے ہوش اوراس کا دوست شدیدزخمی ہوگیا ‘پولیس نے تینوں واقعات کاالگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین