• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی کی نظر میں اصل کامیابی کونسی ہے؟

’جیو‘ ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی نے حقیقی کامیابی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منظر صہبائی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحلِ پر موجود قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منظر صہبائی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ہمیشہ فرض کرتے ہیں کہ اصل کامیابی وہ ہے کہ جب ہمیں شہرت ملے اور ہم قیمتی چیزوں کے مالک بن جائیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ حقیقی کامیابی تو وہ ہے کہ ہم کسی کو تاریکی سے نکال کر اُسے روشنی میں لے آئیں۔‘

منظر صہبائی نے کہا کہ ’اگر ہم ایسا نیک کام کرتے ہیں تو ہمارے لیے اس سے بڑی کوئی دوسری کامیابی نہیں ہوگی۔‘

سینئر اداکار نے کہا کہ ’مت بھولنا کہ آپ ہر روز جیت رہے ہیں لہٰذا آپ کو ہار نہیں ماننی ہے اور اپنے سفر میں چلتے رہنا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اپنی زندگی کے مشکل اوقات سے اسباق لیں اور انہیں اپنی سب سے بڑی نعمتوں میں بدل دیں۔‘

منظر صہبائی کی اس معنی خیز پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020ء کو انجام پائی تھی۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے ’جیو‘ ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کیا تھا اور اِس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں سینئر اداکار کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں جبکہ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی پاکستان کے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

تازہ ترین