آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیما مالنی کی بیٹی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

بالی ووڈ کی ماضی کی صف اوّل کی اداکارہ اور بی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی آہانا دیول کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایک تحریر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی کے ہاں 26 نومبر کو جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہیما مالنی کی نواسیوں کا نام آستریا اور آدیا رکھا گیا ہے جبکہ ان کی پیدائش پر اُن کے والدین سمیت تمام خاندان والے بے حد خوش ہیں۔‘

ہیما مالنی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ خدا نے میری چھوٹی بیٹی آہانا دیول کو جڑواں بیٹیوں سے نوازا ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کے ٹوئٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی جڑواں نواسیوں کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر 1970ء کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی تھی اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں۔

1975ء میں فلم ’شعلے‘ میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید