• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف والدہ کو دفنانے نہیں آئے،ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے: اعجاز شاہ

وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ  نے نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے کیلئے نہیں آئے، ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے میرا نہیں خیال کہ دونوں حکومتیں قریب آسکتی ہیں۔


اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت نے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، بھارت کو چاہیئے کہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ موسم کی تبدیلی اور لوگوں کے بے احتیاطی کی وجہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اگلے سال کورونا پر قابو پالیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے تمام جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت اپنی سیاست چمکانے کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

تازہ ترین