نیو کاسل (پ ر) کشمیری کمیونٹی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ، سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن جسٹس شیر زمان چوہدری کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کی بطور قانون دان جج و چیف جسٹس عدالت عالیہ و چیئرمین پبلک کمیشن تاریخی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہترین شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ان کے صاحبزادے ڈاکٹر فردوس اور دیگر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔