• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یک جنبشِ قلم اسٹیل ملز کے ملازمین کو برطرف کردیا گیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ حکومت لوگوں کو روزگار دینے کے سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آئی تھی لیکن،یک جنبشِ قلم پاکستان اسٹیل ملز کے 4ہزار 544ملازمین کو برطرف کردیا ہے اور ہر وعدے کے بر عکس اس پر بھی یو ٹرن لے لیا ہے،موجودہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے انہی اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی پر استعفٰی دینے تک کا وعدہ کیا تھا ، نہ حکومتی سطح پر پرائیویٹ انڈسٹری کو کوئی ایسی سپورٹ دی گئی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور نہ ہی حکومت کے زیرِ انتظام اداروں کی افادیت میں اضافے کے اقدامات کئے گئے۔

تازہ ترین