اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )گلگت بلتستان میں انتخابی محا ذ پر کامیابی کے بعد کپتان نےاگلے ہدف پر کام شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی نظراب آزادکشمیر کے انتخابات پر لگ گئی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی کھلاڑیوں کو آزادکشمیرمیں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے گلگت کی طرح آزاد کشمیر کیلئے بھی تگڑی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ علی امین ،عامر کیانی ،سیف نیازی ،بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف ملیں گے،جی بی سے بھی اچھارزلٹ چاہئے۔
وزیر امور کشمیر کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا ۔