اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی جی بی جائینگے۔ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب بدھ کو ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دیدی ہے۔