لندن میں آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی ہے۔جس کے دوران پاناما لیکس اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
رحمان ملک نے پاناما لیکس اور پیدا شدہ ملکی صورت حال پر انہیں بریفنگ دی۔رحمان ملک کا اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے کہنا ہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں، ڈاکٹروں کی اجازت ملنے پر وطن واپس آئیں گے،سابق صدر ملک کی بگڑتی صورتحال پر پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخاتمے کے لیے یک طرفہ اور سیاسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،ملک حالت جنگ میں ہے، اس جنگ میں ہم پاک فوج کےشانہ بشانہ ہیں۔