• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کرپشن معاملہ، محسن شاہنواز رانجھا اور انکی فیملی کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے

سرگودھا(نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نےلیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا، انکے والد اور فیملی کے دیگر ممبران کیخلاف 1574 کنال 12مرلے زمین محکمہ مال کی ملی بھگت سے منتقل کرنے کا مقدمہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی طرف سے ارسال کردہ مراسلہ پر درج کرلیا۔مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہنواز رانجھا نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے 1547 کنال 12 مرلے زمین اپنی فیملی کو منتقل کی۔ اینٹی کرپشن حکام نےتمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

تازہ ترین