ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل ملزم قاری اکرم حافظ والا پہنچا مدرسہ احسن المعارف جلسہ میں شرکت کے لئے پہنچا تو پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فرار ہوگیا،ملزم قاری محمد اکرم کسی بھی مذہبی جلسہ و جلوس میں شرکت نہیں کرسکتا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔