آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دوہرے قتل کے ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید،ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او کی پولیس کو شاباش

راولپنڈی( نمائندہ جنگ،سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل بجوکا نے دوہرے قتل کیس کے ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید دے دی، سزا پانے والے ملزمان عبدالوہاب اور عدنان فاروق نے گزشتہ سال فروری میں کلر سیداں کے علاقہ شاہ باغ کے مقام پر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران سکیورٹی گارڈ محمد صدیق اور کیشئر وقار حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔عدالت نے عبدالوہاب کو سزائے موت اور عدنان فاروق کو عمر قید دے دی۔ دریں اثناء سی پی او کے حکم پر اس وقت کے ایس ایچ اوتھانہ کلرسیداں انسپکٹرملک اللہ یارکی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم نے مارچ 2020 میں ملزم عدنان فاروق جبکہ اپریل 2020 میں ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کیا تھا،ملزمان سے تفتیش میں واردات کے دوران چھینی گئی رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئی تھی ۔سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائے جانے پر سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، لیگل و کلر سیداں پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و سزایابی انتہائی اہم ہے، ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

اسلام آباد سے مزید