آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیس گردی سے پتا چل رہا ہے سلیکٹڈ گھبرا گیا، رانا ثنا ء اللّٰہ


مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے سے پہلے پولیس گردی سے پتا چل رہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔

رہنما نون لیگ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کے  پارٹی عہدے داروں، کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت کی  گئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے، جس نے اپوزیشن کو کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا وہ اپنے بچاؤ کے لیے کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر لگانے سے حکومت پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں روک سکتی، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دار کا منہ آج کالا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ملتان کا قاسم اسٹیڈیم میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

اس دوران ملتان پولیس کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید