• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کو کورونا وائرس کی SOPs کا احساس ہونا چاہیئے، یاسمین راشد


پنجاب کی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا احساس ہونا چاہیئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی کورونا وائرس کے خاتمےکاحتمی وقت نہیں دے سکتے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل سے ملتان کے جلسے کے حوالے سے شوروغل مچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اجتماعات ہوں گے وہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھے گی، جلسے جلوسوں کے لیے بہت وقت پڑا ہے، زندگی رہی تو سب کچھ کریں گے۔

وزیرِ صحت پنجاب نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے کے باوجود بلاول صاحب کو کورونا ہو گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ  سماجی فاصلے اور سینی ٹائزر کا استعمال مزید حفاظت کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین