آپ آف لائن ہیں
جمعرات7؍ جمادی الثانی 1442ھ21؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین اگلے سال پہلی سہ ماہی میں ملے گی: فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکیسن دستیاب ہوگی جبکہ کورونا ویکیسن کے حصول کے لیے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں جس کی جلد منظوری لینے جائیں گے۔

 معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے فواد چوہدری کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

پشاور میں پولیو مہم کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جبکہ کورونا وائرس کی مثبت شرح فی الوقت 7 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف بیماریوں کا شکار 55 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنتے ہیں، تبدیلی سے وائرس کی طاقت میں اضافہ یا کمی یہ الگ تفصیل ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اس وجہ سے آئی کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا جبکہ جلسے جلوس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں لہٰذا سب کو خیال رکھنا چاہیئے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ہم این 95 ماسک اور وینٹی لیٹر سمیت دیگر کی تیاریوں کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ سیاسی قائدین کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے۔

قومی خبریں سے مزید