دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 905 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 49 ہزار 895 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 246 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 28 لاکھ 31 ہزار 206 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 29 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 34لاکھ 54 ہزار 346 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 37 ہزار 732 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 464 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 79 لاکھ 45 ہزار 585 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 36 ہزار 238 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 51 ہزار 224 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 71 ہزار 998 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 38 ہزار 350 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 39 ہزار 68 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 42 ہزار 633 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 51 ہزار 914 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 96 ہزار 119 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 668 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 46 ہزار 192 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 57 ہزار 551 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 89 ہزار 301 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 53 ہزار 677 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 15 لاکھ 38 ہزار 217 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 216 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 7 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 214 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 510 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 857 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 70 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 501 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 46 ہزار 861 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 172 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔