• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسہ روکنے کیلئے گرفتاریاں اور تشدد بدترین فسطائیت ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے گرفتاریاں اور تشدد بدترین فسطائیت ہے، ریاست کی طاقت سے عوامی طاقت کو نہیں دبایا جا سکتا ، اپوزیشن تمام ہتھکنڈے ناکام بنا کر جلسہ کریگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیجنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خود تو اجتماعات کرتے پھر رہی ہے اور کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، جب حکومتیں سیاسی کارکنوں سے ڈر جائیں تو وہ انکے آخری دن ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنا کر آج ملتان میں جلسہ کریگی۔ چند جلسوں سے ڈر جانے والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، اسے اب جانا ہے۔ جیالے اور پی ڈی ایم کے کارکن جوک در جوک ملتان آرہے ہیں۔

تازہ ترین