• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نومبر کے دوران سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ماہرین موسمیات نے رواں سیزن میں سردی کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات نومبر میں 10سال کے دوران سب سے سرد رات رہی اورکم سےکم درجہ حرارت 10.5ڈگری ریکارڈکیاگیا جبکہ آج رات بھی موسم مزید سرد رہنےکا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 30نومبر 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔

تازہ ترین