اسلام آباد،لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوباء کے ہنگامے میں پاکستان میں ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ووٹ چور وزیراعظم ہے جو نالائق ، نااہل اور کرپٹ بھی ہے، جو عوام سے صرف جھوٹ بولتا ، فریب اور دھوکہ دیتا ہے عمران صاحب کی فسطائیت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،اب لاٹھی، گولی اور گالی کی سرکار نہیں چلے گی ، اب جب ہم نے غریبوں کو بے سہارا، معیشت اور روزگار کو مکمل تباہ کرنیوالے فسطائی سلیکٹڈ ٹولے کو گھر بھیجنا ہے تو آٹا چینی چور ڈھٹائی سے عوام کی جان نہ چھوڑنے پر بضد ہے۔