ساہیوال (این این آئی)ساہیوال میں 8 سالہ بچی کے قتل میں والد اور چچا سمیت دیگر رشتہ دار ملوث نکلے۔ساہیوال میں گزشتہ روز اغواء کے بعد قتل ہونے والی دوسری کلاس کی کمسن طالبہ رخسانہ کے قتل میں والد چچا اور پھوپھی پھوپھا ملوث نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمسن رخسانہ کو اس کے باپ، چچا، پھوپھی اور پھوپھا نے گھر میں قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر گھر کے باہر پھینکی، بچی کو چھوٹی کلہاڑی کے ساتھ رات کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس نے گھر سے بچی کے جوتے اور آلہ قتل برآمد کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق والد اور رشتہ داروں نے مقدمہ بازی کی رنجش پر اپنی ہی بیٹی کو قتل کیا، پولیس نے والد اور پھوپھی کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار تمام رشتے داروں تک بڑھا دیا ہے۔