• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے سے قبل گرفتاریوں نے آمریت کی یاد تازہ کردی ،جے یو آئی

لاہور ( نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ، مرکزی سیکرٹری اطلا عات محمد اسلم غوری نے کہا کہ ملتان جلسے سے قبل گرفتاریوں اور چھاپوں نے آمریت کے دورکی یاد تازہ کردی ہے،حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے اتنی خوفزدہ کیوں ہوگئی ہے،، ملتان جلسے سے قبل ہے پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگیا ہے ،نام نہاد سلیکٹیڈ حکومت جمہوری لوگوں کو اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرنے سے روک رہی ہے لیکن کل ملتان کی عوام حکومتی پالیسیوں کے خلاف قلعہ قاسم باغ میں پہنچ کر حکومت کو مسترد کر دے گی ،انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکمرانوں کو اپنا مستقبل نظر آرہا ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے راہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاریوں سے عوام کے جذبات میں کوئی فرق نہیں آئے گا انہوں نے کہاکہ انتقامی کارروائیوں نے ہمارے حوصلے بڑھادیئے ہیں۔
تازہ ترین