• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے،ایس ایس پی آپریشنز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عدالتی احکامات اور کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے الرٹ ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے ، کسی بھی مقام پر عدالتی احکامات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آنے پر سخت کارروائی کی ہدایت دی، اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار، ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر ملازمین شریک تھے۔
تازہ ترین