مسلم لیگ نون پنجاب کےصدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے آج پورے ملتان کو قید خانہ بنا دیا ہے، ملتان کی سڑکوں پرخون بہا تو انتظامیہ عمر بھر پیشیاں بھگتے گی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتاہوں کہ ایک گھنٹے میں تمام کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس والوں کو کہتا ہوں کہ ہم آپ کے مستقبل کیلئے نکلے ہیں، ڈی سی اور انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر ملتان سے کنٹینرز ہٹا لیں۔
رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ملتان کی سڑکوں پرخون بہا تو انتظامیہ والےساری عمر پیشیاں بھگتیں گے۔