آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئیں، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو 12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گئے، خواتین اپنی رقوم اے ٹی ایم کے ذریعے نکلوا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس کفالت کی ادائیگی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں جارہی ہے، احساس کفالت پروگرام کی ادائیگیاں رواں سال جولائی سے دسمبر تک کی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو چھ ماہ کی اقساط کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو احساس کفالت کے تحت 12، 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگیوں کی وصولی کے لیے خواتین اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں، احساس کفالت میں شفافیت کے لیے اس بار ادا کردہ رقم کی رسیدیں بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ادائیگی مراکز پر فاصلہ اور ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید