• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں احساس کفالت پروگرام، وزیراعظم کی شرکت

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسلام آباد میں احساس کفالت ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا جس میں جمعے سے 70 لاکھ مستحقین کو ادائیگی شروع کردی گئی، معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو ادائیگیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور سائبر حملوں کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم کو مزیدبتایا گیا کہ اب کی بار خواتین کی بینکوں تک رسائی اور اے ٹی ایم سے رقم کی وصولی بھی یقینی بنائی گئی ہے، احساس ادائیگی نظام کو وصول کنندگان کیلئے مفید اور آسان بنانے کیلئے بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقوم کی وصولی کا آپشن پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹر ثانیہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ نظام مستحق خواتین کو بدعنوان ایجنٹ اور پیسوں کی کٹوتی کرنے والے ٹولوں کی گرفت سے تحفظ مہیا کرے گا، احساس کفالت کی ادائیگی مختلف مراحل میں کی جائے گی، پہلے مرحلے کا آغاز جمعے سے ہو چکا ہے جس کے تحت 43 لاکھ مستحق خواتین کو ادائیگی شروع ہوگئی ہے۔

تازہ ترین