• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے خود گھبرا گئے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے وزیراعظم خود گھبرا گئے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، پُرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی بجائے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کورونا کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ریلیوں میں لوگوں کی شرکت حکومت کیخلاف عدم اعتماد ہے۔

جلسوں کے ملتوی کرنے کے فیصلے سے متعلق انھوں نے کہا کہ دو ہفتوں کے لیے جلسے ملتوی کیے ہیں، جدوجہد ترک نہیں کی۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی سمت درست کرلے، ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کنٹینر دینے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب کہیں نظر نہیں آتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ برطرف کے گئے تمام افراد کو ملازمتوں پر فی الفور بحال کیا جائے۔

تازہ ترین