• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کے جلسے کرنے پر حکومت کو اعتراض نہیں: شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کہتے ہیں کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آج جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی اوسی کو کوئی اعتراض نہیں۔

شرجیل میمن نے وفاقی وزراء کے بیانات اور جماعت اسلامی کے جلسوں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اجتماعات سے نہیں؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سراج الحق نے آج جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی او سی کو کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی انتظامیہ روک رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی حکومت کے ارادوں کو ظاہر کرتی ہے کہ کورونا کا معاملہ صرف پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا لگاتار دوسرا جلسہ ہے، اب پی ٹی آئی کی قومی اور صوبائی حکومت کہاں ہے؟

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے جلسوں پر تو وزیرِ اعظم عمران خان یا کسی وفاقی وزیر کا کوئی بیان نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آج تیمر گرہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے۔

تازہ ترین